• news

(ق) لیگ نے سالانہ گوشوارے الیکشن کمشن میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد (این این آئی) ق لیگ نے سال 2013-14ء کے سالانہ گوشوارے الیکشن کمشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جمہوری اقدار پر سختی سے کاربند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن