وزیراعظم وزیر داخلہ کو پرچیاں لکھ کر دیتے رہے، مہمانوں کی گیلریاں خالی رہیں
اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران وزیراعظم نواز شریف پرچیاں لکھ کر وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کو دیتے رہے جبکہ وزیراعظم نے کئی پرچیاں لکھ کر اپنی جیب میں بھی ڈال لیں تاکہ اپنی تقریر کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دے سکیں۔ دریں اثناء اجلاس کیلئے کسی غیرمتعلقہ شخص کو کارڈ جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث مہمانوں کی گیلریاں خالی رہیں۔