• news

کچھ ممالک بھارت کی حدود میں گھس کر زمین پر قبضہ جتانے میں لگے ہیں: نریندر مودی

 ٹوکیو(کے پی آئی)چین پاکستان  کا نام لئے بغیر بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کئی ممالک سمندری حدود پر قبضہ کر کے بالادستی قائم کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور ایسے ممالک جنوبی ایشیا کو اٹھارویں صدی کی طرف دھکیل دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ جاپان کے دارالحکومت  ٹوکیو میں ذرائع ابلاغ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی نے چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ کئی ممالک بھارت پر بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں اور بھارت کے حدود میں گھس کر زمین پر قبضہ جتانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ملکوں کیساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے، کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن