راولپنڈی: گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلزار قائد میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک گھر میں صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو شہید بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔