شام : داعش کیخلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کے شواہد منظر عام پر آگئے
لندن (آن لائن+ثناء نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق اور شام (داعش) نے حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی شام کے ایک قصبے میں کلسٹر ہتھیار استعمال کئے ہیں اور اس کے قابل اعتبار شواہد موجود ہیں۔ایچ آر ڈبلیو نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست اسلامی ایسے غیر ریاستی اداروں کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کو روکنے کی غرض سے شام اور تمام اقوام کو ایسے ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنی چاہئے اور ان ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا جانا چاہیے۔