63 فیصد پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی: پلڈاٹ سروے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پلڈاٹ سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی ہے کہ عمران خان استعفے کی بجائے عدالتی کمشن کی رپورٹ کا انتظار کریں۔ 82 فیصد کی رائے ہے کہ نوازشریف نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے درخواست کرکے اچھا کیا۔ 62 فیصد کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ناقابل اعتبار، 38 فیصد کے مطابق قابل اعتبار شخصیت ہیں۔ 76 فیصد کی رائے ہے کہ اگر ثابت ہوجائے طاہر القادری نے کارکنوں کو پولیس پر حملے کا کہا تو جیل بھیج دیا جائے۔ 63 فیصد عوام نے کہا ہے کہ عمران خان کو سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہیں، 81 فیصد پاکستانی ٹیکس اور تمام بل ادا کر رہے ہیں۔