• news

عمران، طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے : پیمرا کے رکن کی وزارت داخلہ کو درخواست

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے  اسلام آباد سے سابق امیدوار قومی اسمبلی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر اور  پیمرا  کے رکن اشرف گجر  ایڈووکیٹ نے  ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی  ہے  جس  کے بعد  وزارت داخلہ نے  اجلاس طلب کر لیا ہے۔  چوہدری اشرف گجر کی جانب سے ارسال درخواست کے متن کے مطابق عمران خان اور طاہر القادری مختلف بدامنی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملوث ہیں، جب تک ان دونوں رہنماوں کے کیسز ختم نہیں ہوجاتے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن