• news

بھارت سے تعلقات، پاکستانیوں کی اکثریت مسئلہ کشمیر کا پہلے حل چاہتی ہے: گیلپ سروے

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستانی عوام کی اکثریت سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مسئلہ کشمیر پہلے حل کرنا چاہئے۔ 54 فیصد پاکستانی نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں نوازشریف کی شرکت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 66 فیصد افراد مسئلہ کشمیر کو سب سے اہم مسئلہ سمجھتے ہیں جسے دونوں ممالک کو سب سے پہلے حل کرنا چاہئے۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد وخواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف نے شرکت کی اس پر 31 فیصد افراد نے مخالفت کی تاہم 15 فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی، دہشت گردی کے مسائل کو 27 فیصد افراد کے خیال میں سرکریک کا مسئلہ جبکہ 71 فیصد افراد نے سیاچین کو اہم مسئلہ سمجھتے ہیں تاہم ایک فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن