• news

’’شور شرابہ‘‘ کا مہنگا میوزک تیار، فلم معیاری ہو گی : سہیل خان

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ فلم ’’شورشرابہ‘‘ کا ابھی تک سب سے مہنگا میوزک تیار ہوا ہے، جس کا میوزک ڈائریکٹر اورگلوکار پاکستانی جبکہ ارینجمنٹ بھارت سے کروائے گئے ہیں۔ سہیل خان نے کہا کہ ہم ایک معیاری فلم بنانا چاہتے ہیں ، جس طرح سکرپٹ ، پروڈکشن ، ڈائریکشن سمیت بین الاقوامی معیار کا میوزک تیار کیا گیا ہے کہ اس کے تمام گانے اپنی شاعری ، کمپوزیشن ، گائیکی کے اعتبار سے مقبولیت حاصل کریں گے۔ فلم میں بھی دو میل سنگر متعارف کرا رہے ہیں جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔اس سے قبل مہیش بھٹ کے ساتھ کو پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں بہت سے پاکستانی سنگر متعارف کرائے جنہیں ان فلموں نے راتوں رات سپرسٹار بنا دیا۔’’شورشرابہ‘‘  بین الاقوامی معیار کی ایک پاکستانی فلم ہوگی جو فلم ٹریڈ میں نئی راہیں متعین کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن