• news

حکومت مخالف مظاہرے، یمن کے صدر نے شدید دبائو پر کابینہ تحلیل کر دی

 صنعا (آن لائن) ایک  باغی گروہ کی طرف سے ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا خاتمہ کرنے کی غرض سے  یمن کے صدر عبد ربو منصور حادی نے اپنی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے، صدر حادی نے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔ حوثی باغی زیادہ سیاسی طاقت کے مطالبے پرملک بھر میں ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے کرتے آئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ وہ ایندھن پر دی جانے والی امدادی رقم میں کمی لانے کے اپنے غیر مقبول فیصلے کو جزوی طور پر واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ یمن میں 2011ء سے سیاسی بھونچال جاری ہے، جو بڑھتا جا رہا ہے۔ایسے میں، یمن کی حکومت نے شمال کے حوثی گروہ، جنوبی کے علیحدگی پسندوں اور القاعدہ کے شدت پسندوں کو چیلنج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن