فلسطینی علاقے میں یہودی بستی کے اعلان پر امریکہ کا شدید احتجاج
واشنگٹن (این این آئی)مغربی کنارے کے فلسطینی گاوں کی 900 ایکڑ اراضی پر اسرائیلی قبضے کیخلاف امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے احتجاج کیا ہے۔ جان کیری نے یہ احتجاج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کیا ۔اس فون کال پر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جین پاسکی نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے اس نئی یہودی بستی کی تعمیر کی خبر ہمارے لیے بہت پریشان کن پیغام ہے۔ادھر یورپی یونین نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھا تو وہ ان کالونیوں میں تیار ہونے والے دودھ اور چکن کی درآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردیں گے۔ خصوصا ایسے حالات میں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک جنگ ہوئی ہے۔