’’اولاند کے خاتون سے مراسم پر دکھ ہوا ‘‘ سابق فرانسیسی خاتون اول ویلیری کی شوہر سے علیحدگی پر لب کشائی
پیرس ( آن لائن ) فرانس کی سابق خاتون اول ویلیری ٹریئر واٹلر نے شوہر سے علیحدگی کی کہانی بے نقاب کر دی ۔ ویلیری کہتی ہیں فرانسو اولاند سے ایک خاتون کے ’’ مراسم ‘‘ کی خبر پر اتنا دکھ ہوا تھا اور یہ سب کچھ کتنا ناقابل یقین تھا ۔ انہوں نے اولاند سے چھپا کر اپنی جو یادداشتیں لکھیں وہ آج شائع کی جار ہی ہیں ۔ ان یادداشتوں میں انہوں نے بتایا ان کا صدر سے کیسے رشتہ ختم ہوا ۔