• news

یوکرائن اور روس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

کیف (بی بی سی )یوکرائن کے صدر پیترو پوروشنکو نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ فون پر جنگ بندی کے عمل پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان کے دفتر نے ابتدا میں مستقل جنگ بندی کی خبر دی تھی لیکن بعد میں اپنا بیان تبدیل کر لیا۔ تاہم کریملن نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن نے جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا کیونکہ روس اس تنازعے میں فریق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن