افغان سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 33 طالبان مارے گئے ، 13 زخمی
کابل (اے پی اے) افغان نیشنل سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 33 طالبان جنگجو مارے اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ہرات میں طالبان نے 4 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے افغان آرمی اور این ڈی ایس کے ساتھ آپریشن کیے ہیںجس میں33 جنگجو مارے گئے۔افغانستان میں تعینات نیٹو کی اتحادی فورسز سکڑتی جا رہی ہیں۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سلووینیا، منگولیا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک کے فوجی بھی اب گھر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔آپریشن صوبہ کنڑ، بغلان، قندوز، زابل، ارزگان، لوگر، غزنی اور نمروزمیں کیے گئے۔