پنجگور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے رہنما جاں بحق
کوئٹہ(اے پی پی) پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی کے رہنما کو ہلاک کردیا۔ لیویزکے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے ساراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عید محمد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ د رج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔