پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا دن منایا گیا
اسلام آباد، عارف والا (آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ایسوسی ایشن فاردی پروٹیکشن آف حجاب اورجماعت اسلامی پاکستان سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد پذیر کی گئی ۔ جس میں حجاب کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ عارفوالا سمیت ملک کے بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیاگیا۔