سیالکوٹ کی کمپنی نے پی ایچ ایف کو 200 گیندیں عطیہ کر دیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی کوششوں سے سیالکوٹ کی بین الاقوامی معیار کا کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی نے قومی کھیل کی ترقی کے لئے 200 انٹرنیشنل معیار کے بال عطیہ کے طور پر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خاور انور خواجہ نے گذشتہ روز پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں صدر ہاکی فیڈریشن اولمپئن اختر رسول کے ساتھ ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور انور خواجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہماری کمپنی قومی کھیل کی ترقی کے لئے فیڈریشن کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے۔