• news

چیئرمین پی سی بی شہریار کی کراچی میں معین خان‘ راشد لطیف سے ملاقات

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  شہریار خان نے کراچی میں مصروف دن گزارا ۔ قومی ٹیم کے منیجر معین خان سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف  کے علاوہ دیگر  کرکٹ آفیشلز نے چیئرمین سے ملاقات کی  مینیجر معین خان نے دورہ سری لنکا میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین سے تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے خلاف دونوں سیریز کی تیاری کے   سلسلہ میں اپنے منصوبے سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔  شہریار خان نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کامعائنہ کیا اور کے سی سی کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی اوردیگرعہدیداروں سے کرکٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے  گفتگو کی۔ کے سی سی اے کے صدر پروفیسر  اعجاز فاروقی نے نوائے وقت کو بتایا کہ  خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ کراچی میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور اپنے مستقبل کے منصوبوں  سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔ سی سی اے سٹیڈیم کے تعمیری منصوبے  پر 40 لاکھ کے  اخراجات سے آئیں گے اس سلسلہ میں ہم نے بورڈ کے چیئرمین سے تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن