• news

ویمن کرکٹ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹٰی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ آج گولڈ کوسٹ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو چار میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں 63 رنز سے اور تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ قبل ازیں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو چار میچز کی سیریز کے میں بھی 4-0 سے وائٹ واش کردیا تھا۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے 4 وکٹ، دوسرے میچ میں 5 وکٹ، تیسرے میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن