• news

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے نشریاتی حقوق بھارتی کمپنی کو فروخت

 لاہور(این این آئی) پاکستان کر کٹ بورڈ نے اس سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نشریاتی حقوق ایک بھارتی کمپنی کو فروخت کر دئیے ہیں۔  پی سی بی نیتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشریاتی حقوق فروخت کئے گئے ہیں تاہم اس نے معاہدے کی رقم بتانے سے معذرت کی ہے، یہ حقوق57لاکھ ڈالرز میں فروخت کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نشریاتی حقوق کی مارکیٹ میں اہمیت بہت کم ہوتی ہے اور اس کے لئیرقم بنگلہ دیش کی سیریز سے بھی کم ملتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف پچھلی سیریز کے نشریاتی حقوق80لاکھ ڈالرز میں فروخت کئے تھے۔ دوسری جانب پی سی بی نے اگلی ہوم سیریز کے نشریاتی حقوق کے حوالے سے اپنی پالیسی کو ازسر نو تشکیل دینا کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی نشریاتی ادارے کو ہوم سیریز کے حقوق تین سے چار سال کے عرصے کے لئے فروخت کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن