• news

دولت اسلامیہ کے خلاف جنگی جرائم کے کیس کی تیاری

لندن (بی بی سی) بی بی سی کی جمع کردہ معلومات کے مطابق برطانیہ کی مالی معاونت سے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگی جرائم کا کیس تیار کرنے کے لیے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ ماہرین نے کئی مہینے لگا کر دولتِ اسلامیہ کے سینئر رہنماو¿ں کے خلاف تقریباً 400 فائلیں تیار کی ہیں۔
 ٹیم کی حاصل کردہ دولتِ اسلامیہ کے اندرونی دستاویزات سے بہت سے پرتشدد واقعات کے لیے’گروپ کے حکام‘ کی ذمہ داریوں کا پتہ چلتا ہے۔
دولتِ اسلامیہ نے حالیہ مہینوں میں عراق اور شام کے بہت سے علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے تقریباً ایک سال تک دولتِ اسلامیہ کے کمانڈروں، امیروں، صوبائی گورنروں کی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے تفتیش کی ہے۔
 دولتِ اسلامیہ کی طرف سے مبینہ طور پر کی جانی والی پرتشدد کاررائیوں میں اغوا برائے تاوان، سر قلم کرنا، پھانسی دینا، تشدد کرنا اور بغیر کسی مقدمے کے سزائے موت دینا شامل ہیں۔ جنگی جرائم کی تحقیقات میں مہارت رکھنے والے ماہرین یورپ کے ایک شہر میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنے کام کے حوالے سے کسی بات نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن