• news

جاوید ہاشمی آج بھی پارٹی کے صدر ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدس بہت اہم ہے، اس کی بات کو رد نہیں کر سکتے، جاوید ہاشمی آج بھی پارٹی کے صدر ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر پارلیمنٹ نے استعفے پر رکاوٹ ڈالی ہے تو ہم درمیانی راستہ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے لیکن وہ آج بھی پارٹی کے صدر ہیں ۔
اور تب تک وہ صدر رہیں گے جب تک انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق پارٹی سے الگ نہیں کیا جائیگا۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن