مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز پمز ہسپتال سے ڈسچارج، ڈی آئی جی کی صحت میں بہتری
اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی پولیس کے دبنگ افسر، ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ کو صحت یاب ہونے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی خالد خٹک کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
وہ تین روز پہلے پاک سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکمل صحت یابی تک وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے۔ دوسری طرف ترجمان پمز کے مطابق ڈی آئی جی خالد خٹک کی صحت بھی بہتر ہے انہیں گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی گزشتہ روز ہی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈسچارج