• news

اسلام امن کا مذہب ہے، دہشتگردی کا پرچار نہیں کرتا: جان کیری

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شارق ایچ ظفر کو مسلمان کمیونٹی کے لئے نمائندہ خصوصی نامزد کیا ہے۔ وہ باہمی مفاد کے معاملات پر دنیا بھر کی مسلم برادریوں کے ساتھ رابطوں کے کام میں معاونت کا کام انجام دیں گے۔ یہ اعلان محکمہ خارجہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا ، جس میں جان کیری نے بتایا کہ شارق ظفر انسدادِ دہشت گردی کے قومی سینٹر میں ہوم لینڈ ، سائبر اور پرتشدد انتہا پسندی کے انسدادی گروپ میں معاون سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے ، جو کسی طور پر کسی قسم کی دہشت گردی کا پرچار نہیں کرتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہاےک اور امریکی صحافی کے قتل کی اِس گھناونی حرکت کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اب بھی کئی امریکی شام میں یرغمال ہیں جن کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
جان کیری

ای پیپر-دی نیشن