آسٹریلوی وزیراعظم نئی دہلی پہنچ گئے، آج جوہری توانائی کے معاہدے پر دستخط متوقع
ممبئی (اے ایف پی) آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ۔ انکے اس اہم دورے پر جوہری توانائی کا معاہدہ متوقع ہے۔ آج بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں ڈیل پر دستخط کا امکان ہے۔ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹونی ایبٹ نے کہا بھارت میں بڑے مواقع ہیں۔ میرے دورے کا مقصد دنیا میں بھارت کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا نے 2012ءمیں یورنیم کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات شروع کیے تھے۔ آسٹریلیا دنیا میں یورنیم نکالنے والا بڑا ملک ہے۔ قبل ازیں اس نے نئی دہلی کو یورنیم فراہمی سے انکاری یہ کہہ کر کر دیا تھا کہ اس نے (این پی ٹی) نان پرولی فریشن ٹریٹی پر دستخط نہیں کیے۔