نواز شریف کی مینگو ڈپلومیسی ، تناو کم کرنے کے لئے مودی کو آم بھجوائے
نئی دہلی (آن لائن) ایک ایسے وقت جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ملک میں سیاسی ابتری کا سامنا ہے ، بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والے حالیہ تناو کی شدت کم کرنے کے لئے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو آم کی پیٹیاں بھیجی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ آم کا سیزن ختم ہونے والا ہے تا ہم دونوں ملکوں کے کڑوے تعلقات کو میٹھا بنانے کے لئے چونسہ اور سندھڑی کی قسم کے آم بھیجے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آم بدھ کے روز سرکاری چینل کے ذریعے مودی کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کے علاوہ صدر پرناب مکھر جی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی آم بھیجے گئے ہیں۔