• news

اے این پی کا خورشید شاہ، اعتزاز کی تقاریر پر احتجاج، فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر سے مل کر معاملہ سلجھایا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی تقاریر پر اعتراض اور احتجاج کیا ہے۔ اے این پی نے شکوہ کیا کہ پی پی نے آج کی کارروائی پر مشاورت تک نہیں کی۔ مشترکہ اجلاس کے بعد اے این پی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے عدم مشاورت کی شکایت کی۔ رضا ربانی کے چیمبر میں جاکر بھی شکوہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے خورشید شاہ سے رابطہ کرکے معاملات کو سلجھایا اور اے این پی کی شکایت دور کردی۔ اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ آئندہ بیان سے پہلے اپوزیشن کی مشاورت ہوگی۔
اے این پی احتجاج

ای پیپر-دی نیشن