• news

یو ایس اوپن : ثانیہ مرزا، برونو سوریز نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ بھارت کی ثانیہ مرزا اور برازیل کے برونو سوریز نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ایم سلک نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل نووک ڈجکووک اور نیشی کوری بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں کیرولین وزنائیکی کا مقابلہ ایس پینگ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز اور میکاروا مدمقابل ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن