• news

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج شروع ہونگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ آج شروع ہونگے۔ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور مشکل سیریز سے قبل فٹنس کے مرحلے سے گذرنا پڑے گا۔یہ فٹنس ٹیسٹ پچھلے ٹیسٹ کا فالو اپ ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ دیتے وقت اس میں ہر کھلاڑی کے لئے فٹنس کی شق کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا تھا کہ اگر کسی کی فٹنس میں تنز لی آئی تو اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن