• news

وزیراعلیٰ کے حکم پر آئی ڈی پیز کیلئے 37کروڑ روپے کی دوسری قسط دو دن میں جاری کر دی جائیگی: چیف ریلیف کمشنر پنجاب

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر آئی ڈی پیز کے 53ہزار خاندانوں کو 37کروڑ روپے کی دوسری قسط آئندہ 2دن میں جاری کی جائے گی اور ہر خاندان کو 7ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز کی بھرپور امداد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی ڈی پیز کو رقم کی منتقلی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدہ چیک کر رہی ہیں اور منتقلی کے عمل کو مکمل شفاف بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن