خورشید شاہ کے چوہدری نثار کیلئے میر جعفر میر صادق‘ پورس کا ہاتھی اور آستین کے سانپ کے خطابات
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کے خلاف بیان دینے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو میر جعفر‘ میر صادق‘ پورس کا ہاتھی اور آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں متنازعہ بیان دے کر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور وزیر اعظم بننے کیلئے سازش کی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ کو میر جعفر‘ میر صادق سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم بننے کیلئے وزیر اعظم اور ان کے محسنوں کی پیٹ میں چھرا گھونپا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں بیٹھے ہوئے پورس کے ہاتھیوں کو دیکھ لیں۔