• news

چینی صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے بھارت خوش ہو گا : حمید گل

لاہور(آئی این پی) ایکس سروس مین سوسائٹی کے سر براہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ سے کمزور اور بحرانوں کا شکاردیکھنا چاہتا ہے اور چینی صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے بھارت انتہا ئی خوش ہو گا ‘پاکستان کا عدم استحکام کا شکار ہونا ملک کیلئے تبا ہ کن ہو سکتا ہے۔احتجاجی دھرنوں کے مسائل کو ہفتوں نہیں دنوں بلکہ گھنٹوں میں حل کرنا ہو گا۔ جمعہ کے روز اپنے ایک انٹرویو میں جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو بھارت اس پرانتہا ئی خوش ہوتا ہے اور اب جب چین کے صدر بھارت تو آئیں گے مگر پاکستان کا دورہ نہیں کر ینگے تو اس پر یقینی طور پر بھارت کو انتہائی خوشی ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں حمید گل نے کہا کہ چین پاکستان کو بہتر ین دوست ہے اور اس نے ہمیشہ پاکستان کو دفاعی سمیت ہر لحاظ سے سپورٹ کیا ہے مگر کچھ غیر ملکی طاقتیں ایسی ہیں جو پاکستان اور چین کے در میان اچھے اور بہتر تعلقات نہیں چاہتیں اور پاکستان میں دھر نوں کی وجہ سے ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کیلئے دھر نوں کا معاملہ حل کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن