• news

مک مکائو کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، سعد رفیق سے دوستانہ تعلقات ہیں: جاوید ہاشمی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف  کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی  نے کہا ہے مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی مک مکائو نہیں کیا ، اصولی اور نظریاتی  سیاست پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ضمنی  انتخابات میں حصہ لینا ضروری نہیں مگر حتمی فیصلہ  دوستوں کی مشاورت سے کرونگا، میں اب بھی ملک، جمہوریت اور پارلیمنٹ  کی مضبوطی چاہتا ہوں۔  وزیراعظم سے استعفیٰ  کا مطالبہ غیر آئینی نہیں مگر اس کے طریقہ کار  بارے بات ہو سکتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مخدوم جاوید ہاشمی  نے کہا کہ میں مک مکائو  کی سیاست پر لعنت  بھیجتا ہوں میں نے عمران خان کی سیاست  اور ان کی پالیسیوں کے بارے جو کچھ کہا  وہ بالکل درست ہے اور یہ مکمل  طور پر حقائق  پر مبنی ہیں۔   میرے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر  لوگوں  کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں مگر میں نے ساری زندگی  اصولی اور نظریاتی  سیاست کی ہے اور آئندہ بھی  ایسی ہی سیاست کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن