• news

حکومت مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کررہی ہے، عمران وزیراعظم کے استعفے کے بغیر نہیں جائینگے: شیخ رشید

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات کے نام پر وقت کا ضیاع کررہی ہے کیونکہ عمران خان وزیراعظم کے استعفے کے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔ عمران خان کب تک احتجاجی دھرنا دیں گے یہ وقت ہی بتائے گا، پوری پارلیمنٹ یکطرفہ ہوچکی ہے، چینی صدر کے دورے کی منسوخی کی ذمہ دار حکومت ہے اور عمران خود چینی صدر کا پاکستان آمد پر استقبال کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن