• news

3 خود کشیاں: قصور میں گھریلو جھگڑے پر بی اے کے طالب علم نے زندگی ختم کرلی

قصور+ اٹھارہ ہزاری+ گجرات  (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت)  مختلف وجوہات پر قصور میں بی اے کے طالب علم، اٹھارہ ہزاری میں محنت کش، گجرات میں نوجوان  نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گائوں للیانی میں بی اے کے طالب علم نے گھریلو جھگڑے کے تنازعہ پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔کالج کا طالب علم محمد گوہر کا اپنے اہل خانہ سے مبینہ گھریلو جھگڑا چلا آرہا تھا۔ وقوعہ کے روز اس کی اپنے گھر والوں کے ساتھ منہ ماری ہوگئی تو اس سے دلبرداشت ہوکر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کا والد بیرونِ ملک میں مقیم ہے۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ضابطے کی کاروائی کرکے نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ہے۔نواحی علاقہ 5 مرلہ سکیم موضع روڈو سلطان میں محنت کش محمد رفیق کھوکھر کے گھر اسکی بیوی کا بھانجا آیا جو رفیق کے موبائل فون سے میموری کارڈ نکال کر لے گیا شام کو اسی بات پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں کپڑے (دھوتی) کا پھندہ بنایا اور کمرے میں پنکھے کے ساتھ جھول گیا۔گجرات میں کھاریاں کے 30 سالہ نوجوان نبیل نے معاشی حالات سے تنگ آ کرگلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن