• news

کوئٹہ: سڑک کے کنارے بم دھماکہ

کوئٹہ (اے این این)کوئٹہ میں سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے نیوسریاب پولیس سٹیشن کی حدود میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے بم نصب کررکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن