عالمی برادری دہشتگردی، انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے: عرب امارات
ابوظہبی (ثناء نیوز) متحدہ عرب امارات نے خطے میں تیزی سے پھیلنے والی انتہا پسندی بالخصوص عراق، شام، یمن، لیبیا، صومالیہ اور افغانستان میں انتہا پسندانہ رحجانات کی حوصلہ شکنی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گذشتہ روز اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ پوری دنیا میں دہشت گردی کے پھیلتے ناسور کے خاتمے بالخصوص شام اور عراق میں انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔دنیا انتہا پسندوں اور امن پسندوں کو جانتی ہے، دہشت گرد گروپوں پر پابندی لگائی جائے۔