پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، امید ہے نواز حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونگے: بھارتی انڈس واٹر کمشنر
ننکانہ صاحب (آن لائن) پاکستان میں ہر مذہب کی عبادت گاہیں انتہائی محفوظ ہیں اور سکیورٹی بھی ٹھیک ہے یہ باتیں کمشنر انڈس واٹر بھارت کے ووہرا نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ اس دفعہ نواز شریف گورنمنٹ سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔