• news

یو ایس اوپن:جاپان کے نشی کوری نووک ڈجکو وک کو ہر اکر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (نمائندہ خصوصی +سپورٹس ڈیسک ) جاپان کے کی نشی کوری نے سربین سٹار نووک جوکووک کو شکست دیکر پہلی بار یو سیا اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے چھا چار‘ایک چھ ‘سات چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔ نیو یارک میں جاری گرینڈ سلام کے فائنل میں ان کا مقابلہ راجر فیڈرر یا میرین سیلک سے ہو گا۔ نشی کوری نے کہا کہ نوکووک کیخلاف کامیابی حیران کن ہے اور میں بہت خوش ہوں ۔ ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی فائنل میں پہنچ گئیں۔سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے میکاروا کو جبکہ وزنائیکی نے  پینگ شوائی کو شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن