• news
  • image

دھونس اور جبرسے حکومت گرانا جمہوریت کی توہین ہوگا: عابدکاشمیری

 لاہور(این این آئی ) نامور اداکار عابدکاشمیری نے کہاکہ منتخب حکومت کو دھونس اورجبر سے گراناجمہوری اداروں اور جمہوریت کی توہین ہے ۔ عوام نے نواز شریف کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ،اپوزیشن کو پانچ سال صبر کرنا چاہئے اور پانچ سالہ عوام کے پاس جائیں وہ جو فیصلہ کریں سب کو وہ قبول ہونا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی نسبت نواز شریف زیادہ فنکار دوست ہیں ،انہوں نے فنکاروںکی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں جس کیلئے فنکار براداری ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں، سب کو جمہوریت کی بقا ء کیلئے جمہوری حکومت کاساتھ دینا ہوگا ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن