• news

حکومت نے طاہر القادری کیساتھ سیاسی مفاہمت کیلئے مشترکہ دوست تلاش کر لیا متعلقہ شخصیت کے کل اسلام آباد پہنچنے اور دونوں فریقوں سے ملاقات کی توقع

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے سیاسی مفاہمت کے لیے مشترکہ دوست کی خدمات حاصل کرلیں ۔ مشترکہ دوست کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کافی تلاش کے بعد آخر کار ایسی شخصیت تلاش کرہی لی ہے جس کا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے قریبی تعلق ہے اور یہ تعلق اس شخصیت کا حکومت سے بھی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی نژاد پاکستانی شہری نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی حکومت کو یقین دہانی کرادی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اہم شخصیت منگل کو اسلام آباد پہنچے گی اور ڈاکٹرطاہر القادری اور نواز شریف سے ملاقات کرے گی ۔
مشترکہ/دوست

ای پیپر-دی نیشن