وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی فضائی سفر پر ٹیکس وصولی شروع کر دی
لاہور (خبرنگار) وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی بیرون اور اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں سے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں فضائی سفر کرنیوالوں پر ٹیکس یکم جولائی سے عائد کیا گیا ہے۔ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کو پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مسافروں سے ”صوبائی ٹیکس“ وصول کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے محمد شریف خان اور مسز نشاط ممونکا نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مذاکرات کئے اور انہیں تحریری طو پر تجویز دی کہ اندرن ملک سفر کرنے والوں سے 15 روپے اور بیرون ملک سفر کرنیوالوں سے 35 روپے ”صوبائی ٹیکس“ وصول کیا جائے مگر اسکے ساتھ ہی ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پہلے ہی مسافروں سے بہت زیادہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے یہ نیا ٹیکس مسافروں پر اضافی بوجھ ہو گا۔
ٹیکس وصول شروع