31 میں سے 28 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ‘ آفریدی‘ ناصر‘ وہاب بعد میں شامل ہونگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے سہ ماہی فٹنس ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹس کا سلسلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔ کنٹریکٹ کے 31 میں سے 28 کھلاڑی فٹنس دے رہے ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے، ناصر جمشید اپنی شادی کی تقریبات مکمل کرنے جبکہ وہاب ریاض اپنی بیٹی کی بیماری کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے رہے ہیں تینوں کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ بعد میں لئے جائیں گے۔