پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کے تین وکٹوں پر407 رنز ، بریتھ ویٹ کی ڈبل سنچری
کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزبارش کے باعث صرف 56 اوورز کا کھیل ہو سکا ۔ ویسٹ انڈیز نے کل کے سکور تین وکٹوں پر 264 رنز کے ساتھ کھیل شروع کیا۔ کھیل ختم ہوا تو نوجوان بیٹسمین بریتھ ویٹ 205 اور تجربہ کار چندر پال 51 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔