پاکستان آرمی نے قومی جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان آرمی نے قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی جبکہ خیبرپی کے نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے آٹھ، چاندی اور کانسی کے چار، چار تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر رہنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سو نے کے دو، چاندی کے چار اور کانسی کے تین تمغے حاصل کئے جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے سونے کے دو، چاندی کے تین اور کانسی کے چھ تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، خیبرپختونخوا ، بلوچستان، سندھ، پاکستان پولیس، پنجاب، فاٹا، ہائرایجوکیشن کمیشن، گلگت بلتستان، نیوی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔