• news

یو ایس اوپن:نووک کے بعد راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں شکست

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ نیویارک سٹی میں سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جاپان کے کی نیشی کوری  نے  عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو چھ چار ، ایک چھ ، سات چھ ، چھ تین سے اپ سیٹ شکست دی۔ کی نیشی کوری گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی بن گئے۔ سیمی فائنل کے دوسرے مقابلے میں سوئس سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر کا سامنا کروشین حریف میرین سیلیک سے ہوا۔ میرین سیلیک نے راجر فیڈرر کو چھ تین ، چھ چار ، چھ چار سے زیر کر کے فائنل میں سیٹ پکی کی۔ روس کی اکاترینہ میکاروا اور ایلینا ویزینا نے سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس اور اٹلی کی فلاویہ پینٹا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا ویمنز ڈبل ٹائٹل جیت لیا۔ روسی کھلاڑیوں نے دو چھ‘ چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن