• news

حکمرانوں کے ساتھ کھانے

مکرمی! ملک میں PTIاور PATکے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے نتیجہ میں پائی جانے والی کشیدگی اور سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے آصف علی زرداری اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی دعوت پر جاتی عمرہ رائیونڈ تشریف لائے ان کے اعزاز میں کئے گئے ظہرانے کے انتظام میں ستر ڈیشز کا اہتمام کیا گیا  بادشاہوں کی خواہش طعام کدہ عوام میں موضوع بحث بنا تو مریم نواز نے کہا کہ کھانا سادہ تیار کیا گیا تھا۔ حکمرانوں کی عوامی مسائل سے دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ منفرد عوامی مسائل کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ملک میں مہنگائی کے اثر سے بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لوگ اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے دو وقت کی روٹی کے لئے جاں توڑ محنت سے ہاتھ پائو مار رہے ہیں۔(امتیاز یٰسین اڈا217فتح پور )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن