راولپنڈی : نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میںپایاگیا، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (آئی این پی ) تھانہ وارث خان کے علاقے امرہ پورہ میں نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمر کی نعش کے پاس پستول پڑا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش پر اہل علاقہ نے عمر کی موت کو خودکشی قرار دیا۔ ارشد کے والد کا کہنا ہے اسکے بیٹے نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسکو قتل کیا گیا ہے۔