تحریک انصاف کے سونامی کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے بنائی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی
کراچی (ثناء نیوز) نامعلوم ہیکرز نے تحریک انصاف کے سونامی کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے لانچ ویب سائٹ کو ہیک کرلیا۔ پاکستان ہیکرز کریو نامی گروپ نے فنڈ یور سونامی ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اس میں عمران خان کی تصویر اور تحریک انصاف کے پرچم کے علاوہ امریکی پرچم چسپاں کیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ عمران خان امریکی ایجنٹ ہے۔