• news

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج متوقع‘ دو بار دھرنوں کی وجہ سے ملتوی ہو چکی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)  جسٹس فیصل عرب  کی سربراہی میں  تین رکنی خصوصی عدالت  میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (آج) منگل کو   متوقع  ہے، اس سے پہلے شاہراہ دستور پر  دھرنوں میں شریک مظاہرین کی وجہ سے دو بار اس کیس کی  سماعت ملتوی کی جاچکی ہے۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب سمیت تین ججوں پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا، استغاثہ کی طرف سے گواہ پیش کئے جائیں گے جبکہ وکیل صفائی استغاثہ کے گواہوں پر جرح کریں گے، 26اگست اور 2ستمبر کو   سنگین غداری  کیس کی سماعت   شاہراہ  دستور  خالی نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن